بھارت کی تہاڑ جیل میں قید کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کی جیل میں قید یاسین ملک کی جان کو خطرہ ہے، ہمیں ان تک بحفاظت رسائی دی جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تہاڑ جیل میں قید یاسین ملک بھوک ہڑتال پر ہیں، جہاں ان کی طبیعت ناساز ہے۔
یہ بھی پڑھیں یاسین ملک کی گیارہ سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ والد کی رہائی کے لیے سرگرم
انہوں نے کہاکہ حریت رہنما کو طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے، مودی حکومت کشمیریوں کے ساتھ ناروا سلوک کررہی ہے۔
مشعال ملک نے کہاکہ یاسین ملک کی صحت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جارہا ہے، میں نے راہول گاندھی کو بھی اس حوالے سے خط لکھا ہے۔
حریت رہنما کی اہلیہ نے کہاکہ میں دنیا کو بتانا چاہتی ہوں کہ بھارتی حکومت کشمیری عوام کو دھوکہ دے رہی ہے، کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں سزائے موت کا سامنا کرنے والے کشمیری رہنما یاسین ملک کی زندگی پر ایک نظر
اس موقع پر یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ نے بھی دنیا سے اپیل کی کہ جیل میں قید ان کے والد کی حالت زار پر توجہ دی جائے۔