بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے جھڑپ کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان: مستونگ میں دہشتگردوں کی لیویز تھانے پر قبضے کی کوشش ناکام

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگا کر ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مستونگ : لیویز ٹیم پر مظاہرین کی فائرنگ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp