خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں راستے کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد قتل ہوگئے۔
واقعہ مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں پیش آیا جہاں راستے کے تنازع پر فریقین میں جھگڑا ہوا اور اس دوران فائرنگ ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے، جن افراد کے درمیان جھگڑا ہوا وہ آپس میں ہمسائے تھے۔
پولیس کے مطابق تمام لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔