ایکس پر ’بلاک‘ کی تعریف تبدیل، اب کیا ہوگا؟

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ڈاٹ کام پر اگر کسی صارف کو بلاک کرنے کا اب کوئی فائدہ نہیں کیونکہ سابقہ ٹوئٹر کے اس نئے اوتار میں ایک متنازع تبدیلی پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق ایکس ڈاٹ کام نے نے بلاک فیچر میں کی جانے والی اپ ڈیٹ کو متعارف کرادیا ہے، اس تبدیلی کے بعد آپ کی پبلک پوسٹس تمام صارف دیکھ سکیں گے، یہاں تک کہ وہ بھی جنہیں آپ نے بلاک کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کا ایکس کے تمام سبسکرپشن فیچرز مفت فراہم کرنے کا اعلان

رواں برس ستمبر میں ایکس کے مالک ایلون مسک نے اس متوقع بلاک فیچر میں تبدیلی کا عندیہ دیا تھا، اس سے قبل صارفین کسی بھی شخص کی جانب سے بلاک کیے جانے کے بعد اس کے اکاؤنٹ کے فالوورز، جوابات سمیت دیگر تفصیل تک رسائی کھودیتے تھے۔

مگر اس نئی تبدیلی کے بعد اس صارف کی پبلک پوسٹس اور پروفائل پیج کو دیکھنا ممکن ہوگا، البتہ اب بھی بلاک ہونے پر آپ اس صارف کو فالو نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی براہ راست کوئی پیغام یا پوسٹ پر جواب بھی نہیں دے سکیں گے۔

مزید پڑھیں:ایلون مسک کا ’انگیجمنٹ فارمنگ‘ میں ملوث ’ایکس‘ اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کا اعلان

واضح رہے کہ ایلون مسک ایکس ڈاٹ کام پر ’بلاک‘ فیچر کے سخت مخالف رہے ہیں اور اگست 2023 میں انہوں نے ’بلاک‘ کے آپشن کو یکسر ختم کرنے کا اشارہ دیا تھا، کیونکہ ایکس کا مقصد صارفین کو زیادہ کنٹرول کے ساتھ پوسٹس تک عوامی رسائی کو برقرار رکھنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت

پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟