اسلام آباد میں 2 اہم پراجیکٹس کی تعمیر، اب شہری کن راستوں پر سفر کیا کریں گے؟

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایف ایٹ ایکسچینج چوک اور انڈر پاس ڈھوکری سرینہ چوک میں جاری تعمیراتی کام کے باعث شہریوں کی آسانی کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے جاری کردہ ٹریفک پلان کے مطابق ایف ایٹ ایکسچینج چوک پر تعمیراتی کام کے باعث نائیتھ ایونیو سے شاہین چوک کی طرف آنے والی ٹریفک ابن سینا روڈ (G-9) سائیڈ کی جانب اور ایف ایٹ ایکسچینج لوپ سے ایف ٹین راؤنڈ اباؤٹ کی طرف موڑ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’اسلام آباد میں رہنا اب عذاب بن رہا ہے‘ راستوں کی بندش پر شہری بلبلا اٹھے

ایف 10 سے خیابان چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو شاہین چوک کی طرف موڑا جائے گا، شاہین چوک کی طرف سے آنے والی ٹریک کو ناظم الدین روڈ پر ڈال دیا جائے گا، جو ایف ایٹ ون لوپ سے جناح ایونیو پہنچ سکتی ہے۔

نائنتھ ایونیو پر آئی جے پی روڈ اور ملحقہ سیکٹرز سے آنے والی ٹریفک پشاور موڑ سے سری نگر ہائی وے پر موڑ دی جائے گی۔

جناح ایونیو سے 10-F کی طرف آنے والی ٹریفک کو ٹیپو چوک لوپ سے ابن سینا روڈ پر موڑ دیا جائے گا۔

F-10 ،G-7 ،G-6،F-7،F-6 یو یو پر آئی جے پی روڈ اور ملحقہ سیکٹرز سے آنے والی ٹریفک پشاور موڑ سے سری نگر ہائی وے استعمال کرے۔

F-11, F-10,E-11,D-12سے آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ پر سفر کرے،مارگلہ روڈ سے فیصل ایونیو یا 7th ایونیو استعمال کرتے ہوئے جناح ایونیو بلیو ایریا، ریڈزون یا سری گھر ہائی وے پر پہنچا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک لانچ کر دیا

G-14-13-12,G-11,G-10 کے رہائشی سرسری نگر ہائی وے پر سفر کریں۔

سری نگر ہائی وے سے سیونتھ ایونیو یا فیصل ایونیو استعمال کرتے جناح ایونیو، بلیوایریا، مارگلہ روڈ یا ریڈ زون میں پہنچا جاسکتا ہے۔

ریڈ زون میں داخلے کے لیے ایمبیسی روڈ سے نادر چوک، ایکسپریس چوک، ایوب چوک اور مارگلہ روڈ کھلی ہوں گی۔

ڈائیورشن پلان برائے انڈرپاس ڈھوکری سرینہ چوک

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے انڈرپاس ڈھوکری سرینہ چوک کی تعمیر کے دوران بھی شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

ریڈ زون سے مری روڈ، ایکسپریس ہائی وے کی جانب آنے جانے والے حضرات شاہراہ دستور سے فرانس ٹرن، جناح کنونشن سینٹر، کشمیر چوک ، کلب روڈ استعمال کریں۔

بہارہ کہو یا مری سے ریڈ زون جانے والے حضرات مری روڈ سے قائداعظم یونیورسٹی روڈ استعمال کرتے ہوئے بری امام ناکے سے داخل ہوں۔

7, F-6-G-7, G-6, F سے بہارہ کہو یا مری جانے والے حضرات سیونتھ ایونیو سے چاند تارا فلائی اوور، گارڈن ایونیو استعمال کرتے ہوئے مری روڈ سے سفر کریں۔

موٹروے اور سری نگر بائی وے سے بہارہ کہو یا مری کی طرف سفر کرنے والے حضرات زیرو پوائنٹ سے جانب ایکسپریس وے سفر کرتے ہوئے فیض آباد پل سے مری روڈا استعمال کریں۔

بہارہ کہو یا مری سے موٹروے پر جانے کے لیے مری روڈ سے کشمیر چوک، کلب روڈ، فیض آباد پل، فیصل ایونیو، زیرو پوائنٹ سے سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔

ایکسپریس وے سے ریڈ زون جانیوالے حضرات زیرو پوائنٹ سے سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو، جناح ایونیو استعمال کریں۔

ریڈ زون 6-F،7-G-7, G-6, F سے ایکسپریس ہائی وے جانے کے لیے سیونتھ ایونیو سے چاند تارا فلائی اوور، سری نگر ہائی وے، زیر و پوائنٹ استعمال کرتے ہوئے سفر کریں۔

F-11,F-10,E-11,D-12 سے جناح ایونیو، بلیوایریا یا ریڈ زون جانے کے لیے مارگلہ روڈ پر سفر کریں۔

 G-13, G-12, G-11, G-10, G-14کے رہائشی سری نگر ہائی وے سے سیونتھ ایونیو، فیصل ایونیو استعمال کرتے ہوئے جناح ایونیو، بلیوایریا، مارگلہ روڈ یا ریڈ زون پہنچ سکتے ہیں۔

ریڈ زون داخلہ کے لیے ایمبیسی روڈ سے نادرا چوک، ایوب چوک اور مارگلہ روڈ کھلی ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp