کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں 50 ہزار شیلٹرز، ونٹر کٹس کی تقسیم مکمل

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر  نے رواں و آئندہ برس کے لیے 50 ہزار شیلٹرز نان فوڈ آئٹمز (این ایف آئیز) اور ونٹر کٹس کی تقسیم کا پروجیکٹ کامیابی سے مکمل کر لیا۔

ترجمان کنگ سلمان ریلیف کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت پاکستان کے انتہائی پسماندہ اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کو ضروری امداد فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں 5 ہزار اسکول تعمیر کرنے کا اعلان

مذکورہ منصوبہ کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ قدرتی آفات کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے جواب میں انسانیت کی خدمت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ منصوبہ گزشتہ برس ستمبر سے اکتوبر 2024 کے دوران 4 مرحلوں میں مکمل کیا گیا۔

اس منصوبے کا ہدف پاکستان کے بارشوں، سیلاب اور برف باری سے شدید متاثرہ 44 اضلاع تھے۔

 اس مہم کے دوران کنگ سلمان ریلیف نے 25 ہزار شیلٹرز این ایف آئیز تقسیم کیے۔

مزید پڑھیے: شاہ سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کا روشن سفر، 10 سالہ حکمرانی کا سنگ میل

اس منصوبے کے.تحت 25,000 ونٹر کٹس تقسیم کی گئیں تاکہ ان علاقوں کے افراد سرد موسم کے سخت حالات کا مقابلہ کر سکیں اور آفات کے بعد اپنی زندگی کو دوبارہ معمول پر لا سکیں۔

کنگ سلمان ریلیف نے اس پروجیکٹ میں قومی و صوبائی حکومت کے اداروں بشمول نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور محکمہ ریلیف بحالی وآبادکاری  کے ساتھ قریبی تعاون کیا۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے ادارے UNOCHA اور IOMجبکہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس امدادی کام کو مؤثر اور منظم انداز میں انجام دیا گیا۔

یہ منصوبہ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں 3 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد کو ضروری امداد فراہمی سے ان کی زندگیوں کی بحالی و استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp