کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کا تعاون پر اتفاق

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ کی ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹرایما فین سے ملاقات۔ ملاقات میں سندھ میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کی مدد سے جاری منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس سے کیسے بری ہوئے؟

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سیلاب متاثرین کے گھروں کے لیے پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

واش روم اور سیوریج سسٹم بنانے کی ضرورت

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے آگاہ کیا کہ  ورلڈ بینک،ایشین بینک اوردیگراداروں کی مدد سےسیلاب متاثرین کے لیے گھر بنا رہےہیں، اس وقت سیلاب متاثرین کے لیے صحت پروجیکٹ میں واش روم اور سیوریج سسٹم بنانے کی ضرورت ہے۔

سولر پروجیکٹ

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نےسیلاب متاثرین کےگھروں کے سولر پروجیکٹ کے لیے بھی سپورٹ کی بات کی، سیلاب متاثرین کے علاوہ بھی سندھ حکومت نے سولر پروجیکٹ شروع کیا ہے، بجلی کی قیمت زیادہ ہونے سے لوگ مہنگی بجلی کے متحمل نہیں۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے صحت اور سولر پروجیکٹس کے لیے مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے بھی ایشین ڈیویلپمنٹ بینک سے تعاون طلب کیا۔

اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر اےڈی بی نے وزیراعلیٰ سندھ کو ٹی پی 4 کے لیے مکمل حمایت دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کو ٹی پی 4 کے ڈاکیومینٹس اے ڈی بی کو پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ٹی پی 4 شہر کے لیے بہت ضروری ہے،اس کے لیے ایشین بینک کی مدد بہت اہم ہے۔

ترجمان وزیر اعلی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اور ایشین بینک کا حیدرآباد انفرااسٹرکچرکی اسٹڈی کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ حیدرآباد کی اسٹڈی ہونی چاہیےکہ شہر کے انفرااسٹرکچر میں کن کاموں کی ضرورت ہے۔

حیدرآباد کے انفرااسٹرکچر مسائل طے ہوجائیں تو اس حساب سے کام کروائے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

فلپائن میں سابق میئر ’ایلس گو‘ کو انسانی اسمگلنگ پر عمرقید

آج ورلڈ ہیلو ڈے، لوگ یہ دن کیوں منانا شروع ہوگئے؟

یورپی خدشات کے باوجود یوکرین کا امریکی امن منصوبے پر آمادگی کا اظہار

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان