ڈیوڈ وارنر پر عائد پابندی ختم، 6 سال بعد کپتانی مل گئی

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر ڈیوڈ وارنر ساڑھے 6برس پابندی کا سامنا کرنے کے بعد ڈائریکٹ ہی کپتان بن گئے، وہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سڈنی تھنڈر کی قیادت کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پابندی ہٹنے کے بعد کپتانی مل گئی، وہ بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کی پھر سے قیادت کریں گے۔ سڈنی تھنڈر نے بھی ڈیوڈ وارنر کو قیادت سونپنے کی تصدیق کردی ہے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ’ڈان‘ بننے کی تیاری کرلی

ڈیوڈ وارنر کو کرس گرین کی جگہ سڈنی تھنڈر کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ ڈیوڈ وارنر پر 2018 میں بال ٹیمپرنگ کے سینڈ پیپر اسکینڈل کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی اور کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر تاحیات لیڈر شپ بین لگایا تھا۔

تاہم، ڈیوڈ وارنر نے پابندی کے ریویو کے لیے اپیل کی تھی۔ جس پر 2ہفتے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمیشن نے ازسرِ نو جائزہ لیا اور ساڑھے 6برس بعد یہ پابندی اٹھالی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دبنگ کھلاڑی کا دبنگ انداز: ڈیوڈ وارنر کی سڈنی میں ہیلی کاپٹر پر انٹری، ویڈیو وائرل

واضح رہے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ڈیوڈ وارنر نے تمام معیار پورے کیے جس پر 3 رکنی پینل نے متفقہ طور پر پابندی اٹھائی ہے۔

یاد رہے ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں، اب وہ صرف لیگ کرکٹ میں متحرک ہیں، اور بی بی ایل میں کپتانی ملنے پر خوشی کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp