اسلام آباد پولیس کی کارروائی، پبلک پارک میں شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان کو دھر لیا

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے پبلک پارک میں ایک فیملی کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی واردات میں ملوث گینگ  کے 2 ارکان  کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد علی رضا کے مطابق اسلام آباد کے تھانے تھانہ انڈسٹریل ایریا کی پولیس ٹیم نے پبلک پارک میں فیملی کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی واردا ت میں ملوث گینگ  کے 2 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا افسر شہید

علی رضا کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر نقدی، قیمتی موبائل فون، جیولری اور کیمرے چھیننے  کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون، نقدی، جیولری، کیمرے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا مو ٹر سائیکل اور  اسلحہ معہ ایمونیشن  برآمد ہوا ہے۔

گرفتار ملزمان میں اویس فرید  اور سہیل احمد  شامل ہیں، ملزمان نے مو ٹرسائیکل پر آکر پارک میں اسلحہ کی نوک پر فیملی سے نقدی، جیولری ، مو بائل فون اور کیمرے چھینے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے آفیسر سمیت 3 اہلکار زخمی

ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور اسلام آباد میں منظم و متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp