ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کی خاطر پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کریں گے، خواجہ آصف

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کی خاطر پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ابھی ہمیں کچھ وقت انتظار کرلینا چاہیے کہ ٹرمپ اس ایشو پر کیا ایکشن لیتے ہیں، تاہم جس طرح امریکا اپنے مفادات کا تحفظ کرتا ہے پاکستان بھی اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت، نواز شریف کا تبصرے سے گریز

انہوں نے کہاکہ کوئی بھی خود مختار ملک تعلقات کو کاپی پیسٹ نہیں کرسکتا، ڈونلڈ ٹرمپ کا جو کرمنل ریکارڈ ہے اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

خواجہ آصف کہاکہ ٹرمپ نے کیپٹل ہل پر حملہ کیا، جبکہ پاکستان میں عمران خان نے جی ایچ کیو پر دھاوا بولا، اور 9 مئی کو فوج میں بغاوت کرانے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ لبنان اور فلسطین میں امریکا کی سربراہی میں جنگ جاری ہے، اگر جنگیں اسی طرح جاری رہیں اور امریکا پشت پناہی کرتا رہا تو اس پر مل جل کر کام نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ امریکا میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، اور وہاں پاکستان سے زیادہ مضبوط اسٹیبلشمنٹ ہے۔

واضح رہے کہ ری پبلکنز امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کو شکست دے کر امریکا کے دوسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

نومنتخب امریکی صدر کو جہاں دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات دیے جارہے ہیں، وہیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے، جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما ذلفی بخاری نے عمران خان کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں ذلفی بخاری نے لکھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وانس کو جیت کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس کے برعکس صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت کی مبارکباد

لندن میں صحافی نے جب ان سے سوال کیاکہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کا انتخاب جیت گئے ہیں اس پر کیا کہیں گے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ابھی میں جنیوا جارہا ہوں، پھر بات کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟