مرغ ہوٹل نے میدان مارلیا، گنیز بک میں شامل

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آپ نے ہوٹلوں میں مرغ تو دیکھے ہوں گے اور کھائے بھی ہوں گے لیکن شاید آپ نے کسی ’مرغ‘ میں ہوٹل اب تک نہیں دیکھا ہو۔ یہ فلپائن میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فلپائن کے ریزورٹ میں دنیا کی سب سے بڑی چکن نما عمارت ہے۔

فلپائن میں مرغے کی شکل کے بنائے گئے ایک ہوٹل نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی۔

نیگروس آکسیڈینٹل میں واقع کیمپیوستوہان ہائی لینڈ ریزورٹ  تقریباً 115 فٹ بلند ہے اور اس میں 15 ایئر کنڈیشنڈ کمرے ہیں۔

ہوٹل کے مالک ریکارڈو کینو گوپو ٹین نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ ریزورٹ کی یہ عمارت سب کی توجہ کا مرکز ثابت ہو۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی کی آواز کو سمجھنے اور ترجمہ کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف

انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ میں نے کچھ ایسا بنانے کی ٹھان لی تھی جو عوام کی پذیرائی حاصل کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمارت کی مرغ کی شکل کی عمارت مقامی ثقافت کو بھی خراج تحسین پیش کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا نیگروس اوکسیڈینٹل کے پاس ایک اصیل مرغوں کے کاروبار سے ملک کے لاکھوں افراد وابستہ ہیں اور اگر آپ مرغ کو دیکھیں تو وہ پرسکون، کمانڈنگ اور مضبوط نظر آتا ہے جو ہمارے لوگوں کے رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

ایک ہوٹل جو 114 فٹ، 7 انچ لمبا ہے، کو مرغی کی شکل میں سب سے بڑی عمارت بنانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘