ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست، کملا ہیرس کو چُپ لگ گئی

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کھانے والی امیدوار کملا ہیرس ہار کے بعد ابھی تک خاموش ہیں۔ ان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ شاید وہ شکست سے اس قدر دلبرداشتہ ہیں کہ کچھ لکھنا، بولنا ہی نہیں چاہ رہی ہیں۔

 17 گھنٹے قبل انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں وہ امریکی قوم بالخصوص اپنے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ قطاروں میں کھڑے رہیں۔ اس سے قبل کہ پولنگ کا وقت ختم ہوجائے، قطاروں میں شامل ہوجائیں اور کھڑے رہیں۔ آپ کا حق ہے کہ آپ کی آواز سنی جائے۔  اگر آپ کو ووٹ کاسٹ میں کوئی دشواری پیش آئے تو ووٹر اسسٹنس ہاٹ لائن نمبر پر فون کریں۔

اس پوسٹ کے بعد کملا ہیرس کی طرف سے کوئی پوسٹ شائع نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلیکن کے امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف کملا ہیرس کے مقابلے میں 277 الیکٹرول ووٹس لیکر میدان مارلیا ہے۔

اب تک کے نتائج کے مطابق 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے 277 ووٹ حاصل کرکے پہلے اور ڈیموکریٹس کی امیدوار نائب صدر کملا ہیرس 226 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا کا صدر منتخب ہونے کے لیے مجموعی 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے 270 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟