خییبرپختونخوا میں مسائل کے لیے آواز اٹھانے والے ہزاروں اساتذہ کی معطلی کا فیصلہ

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے والے اساتذہ کی فراغت کا فیصلہ۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے والے اساتذہ کو بطور سزا معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین تین ہفتوں سے کیوں سراپا احتجاج ہیں؟

اس حوالے سے صوبے کے ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے تمام ضلعی ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں احتجاج کرنے والے اساتذہ سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کے پی اساتذہ اپنے مسائل کے حل کے لیے احتجاج پر ہیں، اس ضمن میں محکمے کا مؤقف ہے کہ اساتذہ کی ہڑتال کے باعث اسکولوں میں تدریسی عمل متاثر ہو رہا ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں اساتذہ ایک ایسے وقت میں احتجاج پر ہیں جب کہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے وابستہ 5 ہزار سے زائد اساتذہ گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

اساتذہ کی تنخواہوں میں غیر معمولی تاخیر پر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں سال محکمہ خزانہ نے فنڈز جاری نہیں کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل

سعودی عرب کا عالمی اعزاز، 2031 سے ’انٹوسائی‘ کی صدارت سنبھالے گا

بھارتی کمپنی کے مورنگا پاؤڈر سے تیار امریکی سپلیمنٹس مارکیٹ سے واپس

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طورخم بارڈر کھول دیا گیا، دو طرفہ تجارت بدستور بند رہے گی

ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟