سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ایسے کتے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو باقاعدہ انسانوں کے لکھے الفاظ کو سمجھ سکتا ہے اور ان الفاظ کے مطابق عمل بھی کرتا ہے۔
کتے کی وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بائیں جانب یہ لکھا ہوا ہے کہ ’جب ایک ٹیچر کتے کو اپنائے تو کیا ہوتا ہے؟‘
ویڈیو میں صوفے پر بیٹھی ایک خاتون کتے کو 3مختلف قسم کے کارڈز دکھاتی ہے۔ کتا ان کارڈز پر لکھے ہوئے الفاظ کے مطابق کار کردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔
خاتون کتے کو پہلے ایک کارڈ دکھاتی ہے جس پر انگریزی میں لکھا ہوتا ہے سپِن یعنی گھومنا،
کتا کارڈ پر لکھا سپِن کا لفظ دیکھتا ہے تو خاتون کو گھوم کر دکھاتا ہے۔
پھر خاتون کتے کو دوسرا کارڈ دکھاتی ہے جس پر انگریزی میں سِٹ یعنی بیٹھ جاؤ کا لفظ لکھا ہوتا ہے، کتا سِٹ کا لفظ کارڈ پر لکھا دیکھتا ہے تو 2ٹانگوں پربیٹھ جاتا ہے۔
اس کے بعد خاتون کتے کو تیسرا کارڈ دکھاتی ہے جس پرانگریزی لفظ ڈاؤن لکھا ہوتا ہے۔ کتا کارڈ پر جب ڈاؤن کا لفظ لکھا ہوا دیکھتا ہے تو زمین پر لیٹ جاتا ہے۔
Dog ‘reads’ tricks from cards and performs them, 'It's the positioning of the card tho, isn't it? To the right and up, in the middle, and further down? Super cool trick tho!' says a user#viral #Trending #dogsoftwitter pic.twitter.com/VZm9tx2Tm8
— HT City (@htcity) April 10, 2023
ہو سکتا ویڈیو میں جو خاتون کتے کو کارڈز دکھاتی ہے وہ ٹیچر ہو کیونکہ اس ویڈیو کے بائیں جانب لکھا ہوا ہے کہ ’جب ایک ٹیچر کتے کو اپنائے تو کیا ہوتا ہے؟‘
اگریہ خاتون کچھ عرصہ اور کتے کو اسی طرح کے الفاظ سکھاتی رہے تو یہ دنیا کا پہلا تعلیم یافتہ کتا بن سکتا ہے۔