کراچی میں نشیئوں کا اعتماد عروج پر، جیل کے باہر بھی چوری کرنے لگ گئے، ویڈیو وائرل

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حالیہ سالوں میں پاکستان میں استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہونے والے اسٹریٹ کرائم کی بیشتر وارداتوں میں نشے کے عادی افراد ملوث پائے جاتے ہیں، نشے کے عادی افراد اپنی لت پوری کرنے کے لیے چوری ڈکیتی کی وارداتیں کرتے ہیں، وہ گٹروں کے ڈھکن، سرئیے اور لوہے کا سامان چرا کر فروخت کر دیتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کے نشے میں دھت ایک شخص کھمبے پر چڑھ کر چوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ویڈیو میں بتایا جا رہا ہے کہ جس جگہ یہ کھمبا لگا ہوا ہے وہاں سامنے جیل ہے لیکن اسے کوئی ڈر نہیں ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ کراچی غیر ملکیوں کے لیے جنت ہے اور مقامی افراد روزگار کے لیے دھکے کھا رہے ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوپی، سی پی، بھوپال اور بہار سے آنے والے تمام غیر مقامیوں کو واپس بھیجا جائے اور سندھیوں کا شہر کراچی ان کو واپس کیا جائے۔

ارسلان علمدار لکھتے ہیں کہ کراچی کے حالات کچھ ایسے ہیں’ مالِ مفت دل بے رحم‘۔

عمران نامی ایکس صارف لکھتے ہیں کہ غیر مقامی لوگوں کو یہاں ہر سہولت میسر ہے جبکہ مقامی لوگ بےروزگاری سے لڑ لڑ کر جی رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp