’کیا میں ریویو لے لوں‘ محمد رضوان کا آسٹریلوی کھلاڑی ایڈم زمپا سے مشورہ، ویڈیو وائرل

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ ایڈیلیڈ میں جاری ہے، ایسے میں میچ کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ریویو لینے سے پہلے ایڈم زمپا سے مشورہ لیتے ہیں کہ کیا انہیں ریویو لینا چاہیے جس پر زمپا نے کہا جی بالکل آپ کو لینا چاہیے۔

کمنٹیٹر بھی مسکراتے ہوئے کہنے لگے کہ رضوان ریویو لینے سے بیٹر سے ہی پوچھ رہے ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے، عمران علی رانا  لکھتے ہیں کہ ایڈم زمپا نے محمد رضوان کے ساتھ ہالووین کی چال چلی ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم ہم میچ دیکھتے ہوئے بیزار نہیں ہو رہے۔

نعمان عظیم لکھتے ہیں کہ رضوان بھائی آپ کمال ہو۔


واضح رہے ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ریویو لینے سے قبل محمد رضوان نے بیٹر سے مشورہ کیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی 2023 میں ورلڈ کپ کے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف محمد رضوان کی ریویو لینے سے پہلے بیٹر سے پوچھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

شاہین آفریدی کی گیند پر تسکین احمد کے ایل بی ڈبلیو کے لیے اپیل کی گئی امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ بابر اعظم نے ریویو لینے سے پہلے محمد رضوان سے پوچھا، رضوان ریویو لینے سے پہلے تسکین احمد سے ہی پوچھنے لگے کہ پیڈ ہے، بیٹ ہے؟ پھر کہنے لگے کہ ’یہ کہہ رہا ہے کہ بیٹ لگا ہے‘۔ تاہم بابر اعظم نے ریویو نہیں لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی