پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے انڈیکس 481 پوائنٹس کے ساتھ 93 ہزار کی عبوری حد تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا مہنگائی میں کمی کا دعویٰ! گھی، آٹا، دالیں سمیت کیا کیا مہنگا ہوا؟

گزشتہ روز بھی 100 انڈیکس 499 پوائنٹس اضافے سے92 ہزار ریکارڈ تک پہنچنے والے پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

کاروباری ایام کے آخری روز آج  اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلے سیشن کا آغاز مثبت طور پر ہوا اور ایک موقع پر انڈیکس 481 پوائنٹس کے ساتھ 93 ہزار کی عبوری حد تک پہنچ گیا۔جو کہ اسٹاک ایکسچینج کی اب تک کی سب سے بڑی عبوری حد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp