پاور ڈویژن نے صارفین کے لیے بجلی سہولت پیکج کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاور ڈویژن نے بجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبریں مسترد کردیں
وزیرتوانائی اویس لغاری کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف ملے گا، ملک بھر میں بجلی 26 روپے فی یونٹ دی جائے گی۔
حکومت کا سردیوں میں عوام کیلیے ریلیف پیکج ،گیس کی جگہ بجلی استعمال کرنے کو ترجیح،سردیوں میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کا ریٹ صرف 26 روپے فی یونٹ ہو گا،وزیراعظم نے پاور ڈویژن کے "بجلی سہولت پروگرام" کی منظوری دے دی pic.twitter.com/NTAddMlAwh
— M Awais Kiyani (@awaiskiyani24) November 8, 2024
اویس لغاری کا کہنا ہے کہ صارفین گزشتہ سال سے زیادہ بجلی استعمال کریں اور پیسے بچائیں۔
یہ بھی پڑھیں: اراکین پارلیمنٹ اور بیوروکریٹس کو مفت بجلی فراہم نہیں کی جاتی، پاور ڈویژن کی وضاحت
پاور ڈویژن کے مطابق اضافی بجلی پر 26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائے گا، پیکیج موسم سرما کے 3 ماہ دسمبر 2024 سے فروری2025 کے لیے ہوگا۔
وزیراعظم نے پاور ڈویژن کے ’بجلی سہولت پیکج‘ کی منظوری دے دی ہے۔