بھالو بچوں کی ٹافیاں چٹ کرگیا، کدو بھی نہیں چھوڑا

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں ایک سیاہ ریچھ ایک گھر کے احاطے سے بچوں کے لیے رکھی گئی ٹافیاں لے اڑا۔

یہ بھی پڑھیں: مرغ ہوٹل نے میدان مارلیا، گنیز بک میں شامل

ہیلووین کے موقعے پر بچوں کے لیے پورچ میں رکھی گئی ٹافیاں کے پیالے پر ہاتھ صاف کرنے کے علاوہ بھالو وہاں سے کدو بھی چرا لے گیا۔

گھر میں مالکن کرسٹل کُک نے اس حوالے سے ایک سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج شیئر کی ہے جس میں بھالو کو ہیلووین کینڈی کا پیالہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ خاتون نے وہ پیالہ محلے کے بچوں کے لیے رکھا تھا تاکہ جب وہ وہاں سے گزریں تو ٹافیاں بھی کھاتے جائیں۔

کرسٹل اس وقت خود گھر کے اندر اسنیکس سے لطف اندوز ہور ہی تھیں کہ چالاک چور نے کارروائی کردی۔ بھالو صرف ٹافیوں تک ہی نہیں رکا بلکہ اس نے خاتون کی جانب سے اشیا ڈلیور کرنے آنے والے ڈرائیوروں کے لیے رکھے گئے اسنیکس بھی چٹ کرلیے اور جاتے جاتے ایک گھیا کدو بھی اٹھا لے گیا۔

گھر کی مالکن نے کہا کہ ریچھ نے کچھ اسنیکس پر بھی چھاپہ مارا جو وہ ڈلیوری ڈرائیوروں کے لیے چھوڑتی ہے اور اپنے خاندان کا ایک کدو لے گئی۔

مزید پڑھیے: فلوریڈا: چاکلیٹ چور ریچھ نے کیسے ایک ویلنٹائن ڈے سرپرائز خراب کیا

دریں اثنا نارتھ کیرولائنا میں بھی ایک خاتون کے حفاظتی کیمرے نے ہیلووین کے آغاز پر بھالو چوروں کے گروہ کی فوٹیج شیئر کی ہے۔ اس فوٹیج میں 3 بھالو گھر کے پورچ میں لگے کدو کھاکر فرار ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ججز کے استعفوں کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، علی محمد خان

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے