پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کارکنان نے وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں احتجاج کیا ہے، وزیراعلیٰ ہاؤس مشتعل کارکنان کے ’ورکرز کو عزت دو‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: 47 کنٹینرز نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو کیسے ناکام بنایا؟
اسلام آباد احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان آن بروز جمعہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے لیے کے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچے۔
احتجاج اسلام آباد احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور کہا کہ وزیراعلی نے 3 گھنٹے انتظار کروایا، 5منٹ کی ملاقات میں خود بولے اور واپس چلے گئے۔
وزیر اعلی ہاوس میں انصافی کارکنان کا "ورکر کو عزت دو" کے نعرے۔
5 اکتوبر کو پنڈی اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان رہائی کے بعد گنڈاپور سے ملنے ائے۔ تین گھنٹے انتظار کے بعد وزیر اعلی نے لان میں مختصر گفتگو کی۔ فی کارکن ہزار ہزار دینے کا اعلان کیا تو انصافی مشتعل ہوگئے۔ pic.twitter.com/oSjKUFNupq— Arif Yousafzai (@journalist11) November 8, 2024
میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کی طرف سے رہا کارکنان کو فی کس ایک ہزار روپے دینے پر ورکر طیش میں اگئے اور کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی تحریک میں گرفتار ہوئے تھے، ایک ایک ہزار روپے کے لئے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان جلسہ منسوخی پر ناراض، قیادت کے لیے چوڑیوں کا تحفہ پیش کردیا
احتجاج کے دوران بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود تھیں۔