پنجاب ہوئے لائیو اسٹاک شو میں ایک من سے بھی زیادہ دودھ دینے والی گائے نے میلہ لوٹ لیا۔
پنجاب میں منعقد ہونے والے لائیو اسٹاک شو میں ایک سے ایک مویشی کی موجودگی نے شو کو چار چاند لگا دیے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا لائیو اسٹاک کارڈ: مویشی پالنے والے کیا فائدہ اٹھاسکتے ہیں؟
اس شو میں خوبصورتی کا پہلا نمبر حاصل کرنے والا ساہیوال کا سانڈ رہا جب کہ دوسرے نمبر پر شیخوپورہ اور تیسرے نمبر پر فاروق آباد کا سانڈ رہا۔ جب کہ بیلوں کی کیٹگری میں خوبصورتی میں پہلا نمبر حاصل کرنے کا سہرا گجرانوالہ کے ’شیر گجرانوالہ‘ کے سر رہا۔
لائیو اسٹاک شو میں بھینسوں کے درمیان زیادہ دودھ کا اعزاز نوشہرہ ورکاں کی بھینس کا حاصل ہوا، پہلے نمبر پر آںے والی یہ بھینس 44 لیٹر دودھ دیتی ہے، جب کہ اس کیٹگری میں 40 لیٹر دینے والی دوسرے نمبر پر رہی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی تاریخ کے پہلے ’لائیو اسٹاک کارڈ‘ اور ’فارمر رہنمائی ایپ‘ کا اجرا
زیادہ دودھ دینے والی گائے کی کیٹگری میں 74 لیٹر دودھ دینے والی گائے پہلے نمبر پر رہی۔ جب کہ زیادہ دودھ دینی اونٹنی کی کیٹگری میں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی امجد علی کی اونٹنی نے 16 لیٹر دودھ دے کر پہلا نمبر پر رہی۔