پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ممکنہ ملاقات کی خبروں پر جے یو آئی نے خاموشی توڑ دی۔
میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطوں کے دوران یہ بات طے ہوئی ہے کہ مولانا فضل الرحمان جیل میں جاکر عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں کیا مولانا فضل الرحمان اب بھی عمران خان کو اسرائیلی ایجنٹ سمجھتے ہیں؟
جمعیت علما اسلام کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی عمران خان سے کوئی ملاقات زیر غور نہیں۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات زیر غور نہیں ۔ترجمان جے یو آئی
سنیٹر کامران مرتضی کو اس سلسلے میں کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا ۔ اسلم غوری
میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔اسلم غوری
بانی پی ٹی آئی کےمقدمات کا فیئر ٹرائل ہونا چاہیے ۔اسلم غوری
پی ٹی آئی سے بطور اپوزیشن…
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) November 9, 2024
اپنے ایک بیان میں اسلم غوری نے کہاکہ سینیٹر کامران مرتضیٰ کو اس سلسلے میں کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا، میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات کا فیئر ٹرائل ہو، پی ٹی آئی سے بطور اپوزیشن جماعت رابطہ ہے اور رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان کا دلچسپ جواب
انہوں ںے مزید کہاکہ مختلف ایشوز پر ملاقاتوں اور مشاورتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔