پی ٹی آئی کے صوابی جلسے میں امریکی پرچم لہرا دیا گیا

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوابی میں ہونے والے جلسے میں امریکی پرچم لہرا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوابی جلسے میں شرکت کرنے والے ایک شہری نے امریکا کا جھنڈا لہرا دیا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے کا آغاز، اسد قیصر نے ’عمران خان کو رہا کرو‘ کے نعرے لگوا دیے

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ امریکا کا جھنڈا جلسے میں کیوں لایا گیا، شہری سے اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کرکے اس سے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کیا مولانا فضل الرحمان جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے ہیں؟

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آج صوابی میں جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قیادت شریک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زکوٰۃ اور صدقہ میں بنیادی فرق کیا ہے؟ ڈاکٹر راغب نعیمی  کی رائے

ایران جنگ کے باعث ملک میں ادویات اور فارمولا دودھ کی قلت کا خدشہ

ہنگامی صورتحال میں شہری کیا کریں؟ سعودی محکمہ شہری دفاع کی اہم ہدایات

 مدینہ منورہ میں معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے ترقیاتی منصوبے جاری

ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں ہلچل، خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر

ویڈیو

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب، پاسدارانِ انقلاب اور مسلح افواج کیجانب سے وفاداری کا اعلان

کالم / تجزیہ

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان

منٹو کا ادب اور اشفاق احمد کا ’زاویہ‘

توانائی کا ممکنہ عالمی بحران اور اس سے بچت کی صورت