کوئٹہ: ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ درج

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ مقدمہ ریلوے پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکا خود کش تھا، پولیس حکام

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش دھماکے میں 27 افراد جاں بحق اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دھماکے کے زخمی اور عینی شاہد عبدالجبار نے بتایا کہ آج صبح میں اپنی ٹکٹ لینے کے بعد ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوا جہاں کچھ وقت کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھڑا تھا کہ زور دار دھماکا ہوگیا، اور اس کے ساتھ ہی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا اور کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’اپنی آنکھوں سے قیامت کے مناظر کو دیکھا‘، کوئٹہ دھماکے کے زخمی نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

ایک اور زخمی عبدالکبیر نے بتایا کہ دھماکے کے وقت تقریباً 500 سے زیادہ افراد اسٹیشن پر موجود تھے۔ دھماکے میں اور میرے 2 ساتھی بھی زخمی ہوئے جن کا تعلق بہاولپور سے ہے۔ ’اس سے قبل تو ہم دھماکے کا سنا ہی کرتے تھے لیکن آج معلوم ہوا کہ دھماکا کسی قیامت سے کم نہیں ہوتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp