علی امین گنڈاپور عمران خان کی مرضی سے کمپرومائزڈ ہیں، خواجہ آصف

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان علی امین گنڈاپور سے امید لگائے بیٹھے ہیں، اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ان کی مرضی سے کمپرومائزڈ ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ایک جال بننے کی کوشش کررہے ہیں، اور ان کی دانست میں شاید ایسے عمران خان کی رہائی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی: ٹرمپ کی ممکنہ کال پر نواز شریف کا ردعمل کیا ہوتا؟ خواجہ آصف نے بتادیا

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، اب معاشی اور سیاسی صورتحال آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور دو مرتبہ اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے اور دونوں بار ہی غائب ہوگئے۔

خواجہ آصف نے علی امین گنڈاپور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مونچھوں کو تاؤ دے کر سر پر سفید کپڑا باندھ لیا، یہ ساری رنگ بازی ہے۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی ملک میں عدم استحکام کے لیے کی جارہی ہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ڈیرے پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے، خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ افغان حکومت کو ان عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے فیصلہ کن اقدامت کرنا پڑیں گے، بلوچستان میں دہشتگردوں کی بیسز موجود ہیں، جبکہ مقامی سہولت کاری بھی حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp