گزشتہ روز صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جلسہ منعقد کیا گیا جس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ چاہے جان چلی جائے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرا کر دم لیں گے۔ مقابلہ کریں گے گھر واپس نہیں آئیں گے۔
سماجی رابطوں کی سیب سائٹس پر جہاں جلسے میں کی گئیں تقریریں موضوع بحث بنیں وہیں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن جلسے کے دوران امریکی جھنڈا لہرا رہا ہے ، جیسے ہی کارکن نے جھنڈا لہرانا شروع کیا تو قریب موجود دیگر کارکنان نے انہیں امریکی جھنڈا لہرانے سے منع کیا اور جھنڈا نیچے کرنے کیلئے آوازیں دی۔مگر پی ٹی آئی کارکن جھنڈا ہاتھ میں لیے کھڑا رہا اور لہراتا رہا۔جلسہ گاہ میں شرکا نے جھنڈے کے طرف اشارے شروع کیے تو قریب موجود کارکنان نے ان سے امریکی جھنڈا کھینچ لیا۔ امریکی جھنڈا کھینچنے کی کوشش کے دوران دھکم پیل بھی ہوئی تاہم کارکن سے امریکی جھنڈا نیچے کروا دیا گیا۔
ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی تو صارفین نے خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ڈاکٹر فرحان ورک نے لکھا ’ یہ ویڈیو آج پاکستان کی سب سے وائرل ویڈیو ہونی چاہئے تحریک فساد نے صوابی جلسی میں امریکی جھنڈا لہرا دیا۔کیا اس سے زیادہ بے غیرتی، ڈھٹائی اور بے شرمی ہوسکتی ہے؟ہم نے بہت پہلے آپ کو بتا دیا تھا کہ انکا حقیقی ایجنڈا امریکی بیس KPK لانا ہے، سافٹ
لانچ آج ہوگئی ہے۔ ‘
یہ ویڈیو آج پاکستان کی سب سے وائرل ویڈیو ہونی چاہئے 🚨🚨
تحریک فساد نے صوابی جلسی میں امریکی جھنڈا لہرا دیا۔
کیا اس سے زیادہ بے غیرتی، ڈھٹائی اور بے شرمی ہوسکتی ہے؟
ہم نے بہت پہلے آپ کو بتا دیا تھا کہ انکا حقیقی ایجنڈا امریکی بیس KPK لانا ہے، سافٹ لانچ آج ہوگئی ہے pic.twitter.com/qX0sSYGiiT
— Dr Farhan K Virk (@FarhanKVirk) November 9, 2024
ایک اور صارف فاطمہ گیلانی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’امریکہ کے غلام اپنے جلسے میں امریکی جھنڈا لے آئے‘
امریکہ کے غلام اپنے جلسے میں امریکی جھنڈا لے ائے
— فاطمہ گیلانی (@Fatima_Adil3) November 9, 2024
جہاں صارفین تنقید کا نشانہ بنا تے نظر آئے وہیں کچھ پی ٹی آئی کے حامی صارفین ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ یہ شخص پی ٹی آئی کارکن نہیں ہوسکتا، صارف عدنان ڈار نے لکھا ’عقل کے اندھو وہ جھنڈا نہیں لہرانے دے رہےـ‘
عقل کے اندھو وہ جھنڈا نہی لہرانے دے رہے
— Adnan Dar (@Adnan_Views) November 9, 2024
صارف حمیرا احسن نے لکھا’امریکی غلامی سے امریکی جھنڈا لہرانے تک کا سفر‘
امریکی غلامی سے امریکی جھنڈا لہرانے تک کا سفر۔
— Humaira Ahsan (@humairaahsan1) November 9, 2024
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے صوابی میں ہونے والے جلسہ میں امریکہ کا جھنڈا لہرانے والا شہری گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم جلسہ گاہ میں کس مقصد کے لئے امریکی جھنڈا لایا اس کی تفتیش جاری ہے۔