کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہوئے دہشتگردی کے افسوسناک واقعے کے بعد کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی سروس آئندہ چند روز کے لیے معطل کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ دھماکا، دہشتگردوں کے ہاتھوں 24 معصوم شہری جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
پاکستان ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشتگردی کی کارروائی کے بعد کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی سروس 11 نومبر سے 4 روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی سروس معطل کرنے کا فیصلہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ ریلوے اسٹیشن ہونے والے خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 27 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہو گئے تھے۔