سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 4 خوارج ہلاک

اتوار 10 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا، اور 2 مختلف کارروائیوں میں 4 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

یہ بھی پڑھیں بنوں: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک کردیے، میجر سمیت 3 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر دہشتگرد دراندازی کی کوشش کررہے تھے، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا، اس دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سوات: غیرملکی سفیروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2خوارجی ہلاک، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp