پاکستان نے دبئی میں ہونے والے بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ کے فائنل میں میزبان متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’بھارت چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے نہ آیا تو پاکستان آئندہ ان کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا‘
PAKISTAN THE CHAMPION. CONGRATULATIONS TEAM PAKISTAN. Mohammad Zohaib struck out the last batter. pic.twitter.com/E8uj2vzTyN
— Pakistan Federation Baseball 🇵🇰⚾️ (@pakbaseball) November 10, 2024
پاکستان نے بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ کے فائنل میں میزبان متحدہ عرب امارات کو 1-12 کے اسکور سے شکست دی۔ فائنل میچ میں پاکستان ٹیم شروع سے ہی حاوی رہی اور مخالف ٹیم کو اسکور کرنے کا کوئی موقع نہ دیا اور بالاآخر میچ ایک کے مقابلے میں 12 اسکور سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ میں کل 9 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ ایونٹ میں پاکستان ٹیم ناقابل شکست رہی، فائنل جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے بھرپور جشن منایا، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور پاکستانی پرچم کے ساتھ وکٹری پریڈ بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: دسویں جماعت کا طالب علم جو جونیئر چیمپیئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہے
پاکستان نے سیمی فائنل میں افغانستان کو 3-17 سے شکست دی تھی۔ قبل ازیں، ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو 0-12، یو اے ای کو 3-10 اور بنگلہ دیش کو 0-10 سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 15 برسوں کے دوران پاکستان ایشیا میں اب تک 10 بیس بال ٹورنامنٹس میں کامیابی حاصل کرچکا ہے، جس میں گزشتہ برس جنوری میں اسلام آباد میں ہونے والا ویسٹ ایشیا کپ بھی شامل ہے۔