جگن کاظم نے شہربانو نقوی کا ہاتھ کیوں چوما؟

پیر 11 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان جگن کاظم نے اے ایس پی شہربانو کے ہاتھ پر بوسہ لینے کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں جگن کاظم نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان نے جگن کاظم سے سوال کیا کہ انہوں نے اے ایس پی شہربانو کے ہاتھ کا بوسہ کیوں لیا تھا؟ جس پر اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی پہلی شادی میں بہت مار کھاچکی ہیں اور چونکہ اے ایس پی نے ایسے لوگوں کے خلاف ایکشن لیا لہٰذا وہ شہربانو نقوی کی شکر گزار ہیں اور اسی لیے انہوں نے اے ایس پی شہر بانو کے ہاتھ کا بوسہ لیا۔

پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا شہربانو نقوی سے کوئی رشتہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے شوہر فیصل نقوی کا ان سے کوئی تعلق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا شو میں کوئی ایجنڈا نہیں تھا اور اگر محسن نقوی میرے شوہر کے بھائی ہیں تو میرا کیریئرسوالیہ نشان کیوں بن گیا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 24 نیوز میں 6 ماہ نوکری کی تو لوگ کہنے لگ گئے کہ رابطوں کی وجہ سے کام ملا ہے۔ یہاں تک کہ انہیں استعفیٰ دینا پڑا کیونکہ ہر کوئی یہی بات کرنے لگا تھا۔

 واضح رہے کہ جگن کاظم ماضی میں اعتراف کرچکی ہیں کہ پہلی شادی کرتے وقت ان سے ہی غلطی ہوئی کیونکہ ان کے شوہر دیکھنے میں بہت اچھے تھے اس لیے انہوں نے ان سے شادی میں جلدی کی اور تشدد برداشت کرنے میں بھی ان کی ہی غلطی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایس پی شہربانو نقوی کے ویڈیو بیان پر پی ٹی آئی برہم کیوں؟

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ جب انہیں پہلی بار شوہر کی مار پڑی تب وہ حمل سے نہیں تھیں اور انہیں اس رشتے سے نکل جانا چاہیے تھا لیکن وہ بیوقوف تھیں جو ایسا نہ کرسکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے ڈیڑھ سال تک پہلے شوہر کا جسمانی تشدد برداشت کیا اور ان کے شوہر نے انہیں مار مار کر ان کا بُرا حال کردیا تھا۔ یہاں تک کہ شوہر نے انہیں حمل کی حالت میں برہنہ کرکے باہر پھینک دیا تھا۔

خیال رہے کہ جگن کاظم کی دوسری شادی سال 2013 میں فیصل ایچ نقوی کے ساتھ ہوئی، جن سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہیں، اداکارہ کے مجموعی طور پر 2 شادیوں سے 3 بچے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل