اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان اپنے لائیو شو میں مہمانوں کے ہمراہ سیلفی لیتے ہوئے کرسی سے گر گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ فون نکال کر سیلفی لینے کی کوشش کرتی ہیں لیکن وہ اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکتیں اور کرسی سے نیچے گر جاتی ہیں۔
مشی خان کرسی سے گرنے پر جہاں ہنس پڑتی ہیں، جس پر سیٹ پر موجود ایک شخص فوری ان کی مدد کو آیا اور ان کی خیریت دریافت کی جس پر مشی خان صوفے پر بیٹھ کر ہنسنے لگیں اور شرمندہ ہوتے ہوئے انتظامیہ سے کہا کہ آپ لوگ میرے ساتھ جلدی نہ کیا کریں۔ اور پوچھتی ہیں کیا میں بری طرح تو نہیں گری۔
مشی خان کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے کئی صارفین نے ان کی خیریت پوچھی تو وہیں چند صارفین نے کہا کہ مشی خان نے گرنے کی اداکاری کی ہے۔
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مشی خان کے ساتھ موئے موئے ہو گیا۔
مشی خان کے ساتھ موئے موئے ہو گیا 😝 pic.twitter.com/O9T4UfCXdT
— 𝔸𝕞𝕒𝕝𝕢𝕒 (@amalqa_) November 10, 2024
عدیل آصف نے دعویٰ کیا کہ مشی خان کے پروگرام کا پروڈیوسر ان کے جاننے والا ہے اور اس نے بتایا کہ مشی خان نے یہ اسٹنٹ وائرل ہونے کے لیے کیا ہے۔
اس پروگرام کا پروڈیوسر میرا جاننے والا ہے۔
مشی خان نے یہ سٹنٹ وائرل ہونے کے لیے کیا ہے، ایسا اس کا کہنا ہے۔ افسوس pic.twitter.com/c8NA9oCAtO
— Adeel Asif Pk 🇵🇰 (@AdeelAsifPkOne) November 10, 2024
علیشبا ملک لکھتی ہیں کہ انہیں آج تک کسی کے گرنے پر ہنسی نہیں آئی لیکن مشی خان کو گرتے دیکھ کر بہت ہنسی آ رہی ہے۔
یقین کریں مجھے آج تک کسی کے گرنے پہ ہنسی نہیں آئی لیکن اس بیشرم یوتھن کو دیکھ کے بہت خوشی ہوئی 🤣👏🏻 pic.twitter.com/bn8lSqPINf
— Alishba Malik (@Alishbahh_malik) November 10, 2024