موسم کی صورتحال، کن علاقوں میں بارش متوقع؟

پیر 11 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پربارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برف باری کی توقع ہے.

خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید د ھند پڑنے کا امکان ہے۔

پیر کو محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں موسم سرما کا آغاز؛ برفباری اور بارشیں کم ہونے کا امکان

پنجاب کے زیادہ تر علا قے اسموگ و د ھند کی لپیٹ میں رہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہاراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کاکول میں 27، مالم جبہ 10، کالام، پٹن 09، بالاکوٹ 07، میر خانی، سیدو شریف، تخت بائی 04، دیر (اوپر 03، لوئر 01)، چترال01 ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 13، مظفرآباد (ایئرپورٹ، سٹی 07)، راولاکوٹ 03  ریکارڈ ہوئی۔

مری میں 10 ، گلگت بلتستان: ہنزہ02، استور، چلاس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

پیر کو ریکارڈ کیے گئے کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 02 اورقلات میں03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp