پاکستان کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے بجائے بارڈر گواسکر ٹرافی کو اہمیت دینے پر کرکٹ آسٹریلیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کرکٹ آسٹریلیا بھارت کے خلاف سیریز کو فروغ دے رہا ہے، جسے پاکستان کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے افسوس ناک قرار دیا ہے۔
پاکستان کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے حال ہی میں ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف سنسنی خیز ون ڈے سیریز میں ٹیم کو فتح دلائی۔ میزبان ٹیم نے پہلا میچ 2وکٹوں سے جیتا لیکن شاہینوں نے دوسرے مقابلے میں الگ انداز میں جوابی وار کرتے ہوئے 9وکٹوں سے فتح درج کرائی۔
خیال رہے پاکستان نے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں غلبہ حاصل کیا اور آسٹریلیا کو 8وکٹوں سے شکست دے کر 22سال بعد ون ڈے سیریز کی ٹرافی اپنے نام کی۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز: پاکستان ٹیم کی برسبین آمد، پہلا میچ 14 نومبر کو ہوگا
آسٹریلیا بارڈر-گواسکر ٹرافی 2024 میں ہندوستان سے مقابلہ کرنے سے پہلے، پاکستان کے ساتھ 3میچوں کی ٹی20 سیریز میں مدمقابل ہو گا، تاہم، پہلا ٹیسٹ 22 نومبر کو پرتھ میں شروع ہوگا۔
کرکٹ آسٹریلیا مین ان بلیو کے خلاف سیریز کو فروغ دے رہا ہے، جس سے پاکستان کے کوچ گلیسپی متاثر نہیں ہوئے۔ ہیڈ کوچ نے بتایا کہ انہوں نے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ون ڈے کی کوئی پروموشن نہیں دیکھی، کرکٹ آسٹریلیا صرف بارڈر-گواسکر ٹرافی 2024 پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے ہمارے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی کوئی پروموشن نہیں دیکھی۔ اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ وہ بارڈر-گواسکر ٹرافی میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، اور آنے والی سیریز کو تمام ترجیحات مل رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی، یہ واضح تھا کہ ان کی ترجیحات کہاں ہیں۔ یہ ان کی کال اور فیصلہ ہے، لیکن میں نے پاکستان ون ڈے سیریز کے لیے کوئی اشتہار نہیں دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آسٹریلیا میں کامیاب ترین ایشیائی کرکٹ ٹیم بن گئی
جیسن گلیسپی نے 22سال بعد آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی سیریز جیتنے کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ ٹرافی اٹھانا کتنا دلچسپ تھا۔ انہیں لگتا ہے کہ آسٹریلیا ٹی20 سیریز کے لیے حل تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے باؤلرز نے اپنے بلے بازوں کو بے نقاب کیا۔ مجھے یقین ہے کہ آسٹریلیا حل تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہمارے لڑکوں نے آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی ہے۔