پیپلز پارٹی نے میگا پروجیکٹس کے لیے وفاق کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کو تشویش ناک قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کا تعاون پر اتفاق
وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سندھ وقار مہدی کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے میگا ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈزجاری نہ کرنا تشویشناک ہے۔
وقار مہدی نے کہا کہ مطلوبہ فنڈز جاری نہ ہونے سے منصوبوں کی تکمیل میں غیرمعمولی تاخیر ہورہی ہے جو کہ سب سے زیادہ ریوینو دینے والے صوبے کے اہم ترین منصوبوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔
مزید پڑھیں: عوامی فلاح کے منصوبوں میں پنجاب سب صوبوں پر بازی لے گیا
پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت کو ملک کی چاروں اکائیوں کو مساوی بنیادوں پر دیکھنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانی فراہمی کے اہم منصوبے کے 4 کو سنہ 2026 میں مکمل ہونا ہے جبکہ وفاق کے اس 130 ارب روپے کے منصوبے کے لیے گزشتہ سال صرف 15 ارب روپے مختص کرنا ایک مذاق ہے۔