پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی بخاری نے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ سپریم کورٹ سے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا الیکشن کمیشن کا 10 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کردی۔
اسلام آباد الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما علی بخاری سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ علی بخاری نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے 10جون کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
مزید پڑھیں: الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل، سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست دائر
انہوں نے استدعا کی کہ تحریک انصاف نے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 19ستمبر کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر پہلے ٹربیونل کو بحال کرے۔
انہوں نے درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ دیا، لیکن الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کی تبدیلی کے لیے چیف جسٹس سے مشاورت نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
درخواست میں یہ بھی لکھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری الیکشن ٹریبونل کی سربراہی کر رہے تھے، ن لیگی امیدواروں نے جسٹس طارق محمود جہانگیری ٹربیونل کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا۔
تاہم، الیکشن کمیشن نے لیگی امیدواروں کی درخواست پر ٹریبونل کو تبدیل کردیا تھا۔ لہذا اس 10جون اور 19ستمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔