اسموگ میں آؤٹ ڈور شادیوں کی صورتحال: ’اس میں چھپن چھپائی کھیلی جاسکتی ہے‘

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پوری دنیا اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا کررہی ہے، جس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پاکستان ہونے والے ملکوں میں شامل ہے، ان دنوں پنجاب بھر میں اسموگ کا راج ہے اور یہ مسئلہ دن بدن سنگین ہوتا جا رہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے حکومت سخت اقدامات کررہی ہے۔

صوبے کے بیشتر شہروں میں انتظامیہ کی جانب سے بیشتر آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے دکانوں کو بھی جلد بند کرنے کا حکم دیا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں آؤٹ ڈور شادی کی ایک تقریب دیکھی جا سکتی ہے جس میں شدید اسموگ کی وجہ سے کچھ بھی نظر نہیں آ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: اسموگ شادیوں پر بھی اثرانداز، پنجاب حکومت کی نئی حکمت عملی کیا ہے؟

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارف اے این ایس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ شادی کی تقریب میں آیا تھا لیکن ایونٹ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، ان کا کہنا تھا کہ جتنی اسموگ ہے اس میں چھپن چھپائی بھی کھیلی جا سکتی ہے۔

لائبہ ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو جنیوا میں سب نظر آ رہا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ شادی کی تقریب اوپن ایئر کرانے کا کس نے کہا تھا جب معلوم ہے کہ ہر سال اسموگ کے باعث حالات مزید بدتر ہو جاتے ہیں۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ اتنی اسموگ ہے لیکن رکنا پھر بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو اسموگ سے نمٹنے کے لیے 10 سالہ پالیسی کی تشکیل کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے جبکہ حکومت پنجاب نے اسموگ کنٹرول کرنے کے لیے آئندہ برس سے نومبر، دسمبر، جنوری میں شادی کی تقریبات پر یکسر پابندی کی تجویز پر غوروخوض شروع کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل