آئی جی کمپلینٹ سیل کے ذریعے 6 ماہ میں 88 فیصد شکایات حل کیں، ترجمان اسلام آباد پولیس

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے آئی جی کمپلینٹ سیل کے ذریعے 6ماہ میں 88فیصد شکایات حل کردیں۔ شہریوں کی طرف سے گزشتہ 6 ماہ میں ایک ہزار 104 شکایات موصول ہوئیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے آئی جی پی کمپلینٹ سیل 1715 فعال کردار ادا کررہا ہے، ہیلپ لائن پر موجود عملے نے تمام شکایات کو بروقت متعلقہ فورمز تک پہنچایا۔

مزید پڑھیں: رواں برس کے دوران اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کیسی رہی؟

ترجمان نے بتایا کہ شہریوں کی طرف سے گزشتہ 6 ماہ میں ہیلپ لائن پر 1104 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 973 شکایات کو حل کردیا گیا ہے، شکایات کے حل کا تناسب 88 فیصد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے عوام کے مسائل کے حل کے لیے مختلف فورمز قائم کیے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کھلی کچہریوں کے ذریعے بھی عوام تک پہنچ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہیں پنجاب کے برابر، ایگزیکٹو الاؤنس، وزیراعظم کے اسلام آباد پولیس کے لیے بڑے اعلانات

ان کا کہنا تھا کہ ہر جمعہ کی نماز میں تمام افسران مساجد میں بھی عوام کے ساتھ رابطہ کرتے ہیں۔ جرائم کے سدباب کے لیے کمیونٹی پولیسنگ انتہائی اہم ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین کے مسائل کے حل کے لیے 1815 ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے، جس پر خواتین ہیلپ لائن پر کال کرکے اپنے مسائل بیان کرسکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت