شاہد آفریدی چیمپیئنز ٹرافی میں تمام ٹیموں کو دیکھنے کے لیے پُرامید

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں ہر ٹیم کو دیکھنے کے لیے پُرامید ہوں، ہمیں اختلافات کو بھلانا ہوگا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کرکٹ کو 1970 کی دہائی کے بعد اب تک کے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تاریخ نے پاکستان اور بھارت دو ممالک کو الگ کیا، اولمپک اسپرٹ مین اکٹھے ہوسکتے ہیں تو پھر ایسا کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی میں کیوں نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں ’نواز شریف اگر مودی کو کال کریں تو بھارتی ٹیم پاکستان آسکتی ہے‘

شاہد آفریدی نے کہاکہ ہمیں اپنی انا کو قابو میں رکھنا ہوگا، ہمیں چاہیے کہ کرکٹ کی ترقی اور اسپرٹ پر فوکس کریں۔

سابق کپتان نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آنے والی ٹیمیں ہماری گرمجوشی اور مہمان نوازی کا تجربہ کریں گی، اور میدان سے باہر کی ناقابل فراموش یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں ’ہائبرڈ ماڈل کسی صورت قبول نہیں‘، پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

واضح رہے کہ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم پی سی بی نے بھی دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کوئی ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، اگر بھارت چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آتا تو آئندہ ہم بھی ان کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp