پنجاب اسمبلی میں لندن میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔
حکومتی رکن احسن رضا نے سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر حملے کے خلاف ایوان میں قرارداد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، برطانوی ڈپلومیٹک پولیس کا دورہِ پاکستان ہائی کمیشن
قرارداد میں کہا گیا کہ وہ حملہ قاضی فائز عیسیٰ پر نہیں بلکہ پورے پاکستان پر کیاگیا ہے۔ حملے کی منصوبہ بندی کرکے اایک سیاسی جماعت نے انتشار پسندی کی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس حملے کے لیے ایک ہفتہ سے کال دی جا رہی تھی۔
متن میں کہا گیا کہ دنیا کے ایک بڑے ادارے نے قاضی فائز عیسیٰ کو اعلیٰ منصب پر فائز کیا۔
مزید پڑھیے: پاکستانی ہائی کمیشن کا قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کیخلاف لندن پولیس سے رجوع
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعہ ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور پاکستان حکومت کی جانب سے برطانوی حکومت سے رابطہ کرکے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے رولنگ دی کہ قرارداد کی کاپی وفاقی حکومت کو بھیجی جائے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی ڈپلومیٹک پولیس نے بدھ کو پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا ہے وفاقی حکومت اس قرار داد کی کاپی انہیں بھی بھیجے۔