پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بولی کا عمل ہونے کے باوجود پی آئی اے کی نجکاری نہ ہونے کے باعث نجکاری کمیشن بورڈ نے معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت ہونے والے نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کو نئے سی ای او کی تلاش، درخواستیں طلب

عبدالعلیم خان کی زیرصدارت ہونے والے نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں قومی ایئرلائن کی نجکاری سمیت مختلف امور پر بحث ہوئی، جس کے بعد سفارشات منظور کرلی گئی ہیں، اور پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہاکہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے معاملات قوانین و ضوابط اور ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ کابینہ کمیٹی ہی پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کی خریداری: غیرملکی پاکستانی گروپ نے حکومت کو 100 بلین روپے کی پیشکش کردی

وزیر نجکاری نے قومی ایئرلائن سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے لیے آئندہ پیشکش کا عمل بہتر سے بہتر بنانے کی بھی ہدایت کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp