پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک کی ویڈیو نے بھارتیوں کو ہلکان کردیا

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک اچانک بھارت میں مشہور ہوگئیں۔

پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک کی نازیبا وائرل ویڈیوز سب سے زیادہ بھارت میں انٹرنیٹ صارفین سرچ کررہے ہیں، بھارت میں ان کی ویڈیو تلاش کرنے والے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گوگل ٹرینڈز کے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی ریاستوں جیسے کہ اتر پردیش اور بہار میں ’پاکستانی ٹک ٹاک وائرل ویڈیو‘ جیسی اصطلاحات کی تلاش میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، چنڈی گڑھ، مغربی بنگال اور مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں بھی مناہل ملک کی ویڈیو کی تلاش میں 75 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پاکستانی ٹک ٹاک وائرل ویڈیو ٹرینڈ کیا ہے؟

مناہل ملک کی ویڈیو جو پہلے ہی انسٹاگرام پر 4.2 ملین سے زیادہ آرا حاصل کر چکی ہے، اس ویڈیو میں مناہل ملک کو ’ماموشی‘ گانے پر رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔ نیلی جینز، بلیک ٹاپ اور بلیک شیڈز میں ملبوس مناہل ملک کی ڈانس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول ک لی ہے۔ ’کیونکہ یہ ٹرینڈنگ ہے‘ کیپشن والی ویڈیو کو بھی بھارتی انٹرنیٹ صارفین تلاش کررہے ہیں  اور ’پاکستانی ایچ ڈی ویڈیو‘ اور ’پاکستانی وائرل ایم ایم ایس‘ جیسی متعلقہ تلاش کی اصطلاحات میں اضافہ ہوا ہے۔

گوگل ٹرینڈز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چندی گڑھ میں ’پاکستانی ایچ ڈی ویڈیو‘ کے لیے سرچ کی دلچسپی میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس کے بعد پنجاب 71 فیصد، مقبوضہ جموں و کشمیر 53 فیصد، ہماچل پردیش 35 فیصد اور بہار میں بھی 35 فیصد سرچ کی گئی۔

اصطلاح ’پاکستانی وائرل ایم ایم ایس‘ میں بھی اسی طرح کا اضافہ دیکھنے میں آیا، اس اصطلاح میں جموں و کشمیر میں سرچ میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔ دلچسپی میں اضافہ دکھانے والی دیگر ریاستوں میں ہماچل پردیش 33 فیصد، اتراکھنڈ 32 فیصد، پنجاب میں 29 فیص اور میگھالیہ میں 25 فیصد سرچ کی گئی۔

لیک ہونے والی نجی ویڈیو پر کیا تنازعہ ہے؟

مناہل ملک کی مقبولیت میں حالیہ اضافہ اکتوبر میں ان کی اور ان کے بوائے فرینڈ کی ایک نجی ویڈیو کے آن لائن لیک ہونے کے بعد آیا ہے۔

 ویڈیو نے گرما گرم بحث چھیڑ دی، کچھ لوگوں نے قیاس آرائی کی کہ یہ ایک پبلسٹی اسٹنٹ ہے، جبکہ دوسروں نے ٹک ٹاک اسٹار کی حمایت میں آواز اٹھائی۔

 پاکستانی اداکارہ مشی خان نے مناہل ملک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ویڈیو لیک کرنا شہرت حاصل کرنے کی کوشش تھی۔ مشی خان نے انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اشتراک کرتے ہوئے اسے ’شرمناک‘ قرار دیا اور مناہل ملک پر شہرت کے لیے یہ ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا۔

شدید آن لائن ردعمل کے جواب میں مناہل ملک نے انسٹاگرام پر تنازعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹک ٹاکر نے ایک پیغام میں  کہا۔ ’یہ میرے لیے آسان نہیں تھا لیکن میں نے کیا، الوداع کہنا مشکل ہے، لڑائی جھگڑے نہیں محبت پھیلانا، میں جارہی ہوں، میں تمہیں یاد کروں گی، میں تم سے پیار کرتی ہوں، خیال رکھنا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp