بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

منگل 11 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے نورار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 10 اور 11 اپریل کی رات کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔

مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیوں مں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اس سے قبل 30 مارچ کو خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ صدر کے قریب دہشت گردوں نے دھماکا کیا تھا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر علاقوں میں بھی دہشت گردوں نے کارروائیاں کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp