پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے سندھ اور بلوچستان کے عوام کو اپنے صوبوں میں احتجاج کرنے کا کہا ہے۔
علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے پیغام میں نوجوانوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے علاوہ خواتین کو بھی پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک ہونے کا کہا ہے اور خواتین کو محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پرھیں: پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے سندھ اور بلوچستان کے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں احتجاج کریں، کیونکہ فاصلہ زیادہ ہے جس میں رکاوٹیں بھی ہوں گی اور لوگوں کو راستے میں تنگ بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے 24 نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج کی تیاری مکمل، واپسی تب ہوگی جب مطالبات پورے ہوں گے، علی امین گنڈاپور
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اب ہمیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، پوری پارٹی اور لیڈرشپ کو ہدایات دے دی گئی ہیں کہ کیا کرنا ہے اور کس طرح کرنا ہے۔
علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے چوری شدہ مینڈیٹ، ناحق گرفتاریوں اور 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلا، سول سوسائٹی، کسان اور طلبہ کو 24 نومبر کو احتجاج اور اپنے مستقبل کے لیے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔