کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے کے بعد معطل کی گئی ٹرین سروس 4 روز بعد بحال کردی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق، آج کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس روانہ ہوچکی ہے، جس کی 7 بوگیوں میں 250 سے زائد مسافر اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر 4 روز کے لیے معطل کی گئی تھی جس کے بحال ہونے پر مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ 10 نومبر (اتوار) کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش بم دھماکے میں 27 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صوبائی حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ٹرین آپریشن 4 روز کے لیے معطل کردیا گیا تھا۔