پاکستان میں مہنگائی ہدف سے زیادہ رہے گی : آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری

منگل 11 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی ہدف سے زیادہ اور گروتھ کم رہے گی۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 0.5 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 27.1 فیصد اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.3 فیصد تک ہوگا۔

عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.2 فیصد تھی جو رواں مالی سال میں 7 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

عالمی مالیاتی ادارے نے آئندہ مالی سال کے دوران ملکی معاشی صورت حال میں بہتری کی توقع ظاہر کی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد اور مہنگائی کم ہو کر 21.9 فیصد ہوجائے گی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.4 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

عالمی ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں بے روزگاری کی شرح 7 فیصد سے کم ہو کر 6.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp