ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے اہم ملزم کو دھر لیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حوالہ ہنڈی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نجی بینک ملازمین سمیت 3 افراد گرفتار
گرفتار ملزم کی شناخت شہزاد محمد شاکر کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں سولجر بازار کراچی میں واقع فلیٹ سے گرفتار کیا گیا، حراست میں لیے گئے ملزم سے کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔
ملزم سے 1 کروڑ 59 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں، ملزم کے قبضے سے پے آرڈر کی نقول اور حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: حوالہ ہنڈی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
دوران تفتیش ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے ایف آئی اے حکام کو مطمئن نہ کر سکا، جس کے باعث ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔