ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا 10 نکاتی ایجنڈا کیا ہے؟

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا ہے۔ اس نامزدگی کی خاص بات یہ ہے کہ کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کی تاریخ میں اب تک کی سب سے کم عمر ترین ترجمان ہیں۔

کیرولین لیویٹ کی ذمہ داریوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرنا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا انٹرویو، پالیسی بیان دے دیا

علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی کابینہ کے اراکین کے ناموں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے، امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ اگر نو منتخب صدر نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نظر ہوسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp