بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر ٹی20 سیریز اپنے نام کرلی

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے چوتھے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔چجوہانسبرگ میں کھیلے گئے چوتھے ٹی20 میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 135 رنز سے شکست دی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 283 رنز بنائے تھے۔ بھارت کے تلک ورما نے 47 گیندوں پر 120 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ سنجو سمسن 109 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 9 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

مزید پڑھیںپاکستان آنے سے انکار: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت سے تحریری جواب طلب کر لیا

284 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 148 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ٹرسٹن اسٹپس 43 اور ڈیوڈ ملر 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 4 ٹی20 میچوں کی سیریز 1-3 سے بھارت کے نام رہی۔

بھارتی بیٹر سنجو سیمسن کا چھکا، گیند خاتون کے منہ پر جا لگی

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ اسٹیڈیم میں ایک خاتون کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا۔ جوہانسبرگ میں چوتھے میچ کے دوران بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن نے زوردار اور اونچا چھکا مارا جس سے میچ دیکھنے آئی خاتون زخمی ہو گئی۔

بھارتی بیٹر کے چھکے کے بعد گیند باؤنڈری لائن پار کرنے کے بعد خاتون کے گال پر جا لگی جس سے وہ رو پڑی۔ خاتون مداح کو چوٹ کی جگہ پر برف بھی لگائی گئی جبکہ بھارتی بیٹر اس بارے میں جان کر پریشان دکھائی دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp