گوجرانوالہ میں بھکاریوں نے والدہ کے چالیسویں پر سوا کروڑ خرچ کر ڈالے :’ ان سے ٹیکس کون لے گا‘

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوجرانوالہ میں جھگی واسوں کینگرہ برادری کے بچوں نے اپنی والدہ کے چالیسویں کی تقریبات کو تاریخی بنا دیا۔ ہوا کچھ یوں کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اس وقت ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کثیر تعدا د میں لوگ کھانا کھا رہے ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل پوسٹس کے مطابق گوجرانوالہ جھگی واسوں کے چھے بچوں نے اپنی والدہ کے چالیسویں کی تقریب پر سوا کروڑ روپے خرچ کیے،  سکینہ بی بی کے 40 ویں کی تقریب میں250 بکرے بھی ذبح کیے گئے۔

چالیسویں کی تقریب میں 8 ہزار مہمانوں کو ملک بھر سے بلوایا گیا۔ تمام مہمانوں کو پرائیویٹ مارکی میں کرسیوں پر بٹھا کر کھانا کھلایا گیا۔ تمام مہمانوں کو ناشتے میں سری پائے اور گرم نان چاول پیش کیے گئے۔ شام کے کھانے میں مٹن چاول نان اور میٹھے میں گاجر سیب کا مربع پیش کیا گیا۔

قریب میں شرکت کرنے والوں کے لیے دو ہزار گاڑیوں کی پارکنگ بھی ارینج کی گئی تھی۔ تقریب راہوالی ریلوے اسٹیشن کی گراؤنڈ میں منعقد کی
گئی۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اکاؤنٹ پاکستان ٹورزم کی پوسٹ کے مطابق ’گوجرانوالہ کینٹ کے علاقہ راہوالی میں بھیک مانگنے والوں نے والدہ کے چہلم پر سوا کروڑ روپیہ خرچ کر ڈالا ۔ملک بھر سے 800 بھکاریوں نے تقریب میں شرکت کی چہلم کی تقریب میں مہمانوں کیلئے ناشتے میں سری پائے جبکہ شام کے کھانے میں اڑھائی سو بکرے کے علاؤہ انواع اقسام کا اہتمام کیا گیا‘


پوسٹ پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ، طنز ومزاح سے بھرپور تبصروں اور تجزیوں نے ماحول بنا ڈالا۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’ہمارے ٹیکس کا پیسہ ہو یا بھیک کا۔۔۔ ایسا بے دریغ استعمال کرنے پر شدید مذمت کرتے ہیں‘


ایک اور صارف نے لکھا’اسی وجہ سے میں پیشہ ور بھکاریوں کو پیسے نہیں دیتا اور مجھے باتیں سننی پڑتی کہ تم خیرات نہیں کرتے تمہارا دل بہت سخت اب دیکھ لیں دوسروں کی جیبیں خالی کر کے یہ بھکاری کیسے عیاشی کی زندگی گزارتے توبہ توبہ توبہ ‘


ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’ایف بی آر ٹیکس لے ان سے اور پروفیشن کا اندارج کرے‘


ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا’ اس ہنر کی آنلائن کلاسیں کہاں ہوتی ہیں؟ ‘


صارفین کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ ان بھکاریوںسے بھی ٹیکس لیں تاکہ معیشت میں بہتری آئے کیونکہ یہ اور ان کا پیسہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’وفاق کے خلاف سخت مؤقف، تھانوں اور اسپتالوں پر چھاپے‘ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا مہینہ کیسا گزرا؟

پاکستان اور طالبان رجیم مذاکرات کے دروازے بند یا کوئی کھڑکی کھلی ہے؟

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو 8 برس کی قید، جرم کیا ہے؟

اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ویڈیو

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین

کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ