پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کے مقصد کے تحت مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو زندگیاں اور معاش کو کھونے کے خطرے کا سامنا ہے، عطااللہ تارڑ

معاہدے پر دستخط ہفتہ کو باکو میں سی او پی 29 عالمی موسمیاتی کانفرنس کے دوران کیے گئے، وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے بھی پاکستان پویلین میں تقریب میں شرکت کی ۔

وزارت موسمیات کی سیکریٹری عائشہ حمیرا موریانی اور یونیسیف کی ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بچوں اور نوجوانوں سے متعلق موسمیاتی ایکشن پلان کے اعلامیے پر بھی دستخط کیے، جس میں نوجوان آبادی پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 مزید پڑھیں:موسمیاتی تبدیلیاں تباہی پھیلانے لگیں، ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنا ناگزیر

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رومینہ خورشید عالم نے موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ علاقوں میں تعلیم، صحت اور غذائیت جیسی ضروریات تک رسائی بڑھانے پر حکومت کی توجہ اور اقدامات پر روشنی ڈالی۔

 انہوں نے اسکولوں اور کمیونیٹیز کو شدید موسمی واقعات سے بچانے کے لیے پائیدار بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے موسمیاتی تبدیلی ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی

انہوں نے بتایا کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے بھی ماحولیاتی بحران سے متاثر ہونے والے بچوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اپنی حمایت کا وعدہ کیا۔

مزید پڑھیں:سمندر کے درجہ حرارت میں کمی سے زمین پر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں؟

مفاہمتی یادداشت کے تحت یونیسیف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ موسمیاتی اقدامات اور مستقبل کی سرمایہ کاری میں بچوں کے حقوق مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘